• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا کے 26 میں سے 24 دروازے آگ لگنے کے وقت بند تھے، متاثرہ دکاندار


فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی 

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا کی 4 دکانوں کے مالک سلیمان کا کہنا ہے کہ  26 میں سے 24 دروازے آگ لگنے کے وقت بند تھے، عمارت میں کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ دکاندار سلیمان نے کہا کہ جب آگ لگی تب یہاں نہیں تھا، بعد میں اندر گئے، کزن کو باہر نکالا، ہماری دکان میں خواتین سمیت 12 سے 15 افراد تھے، دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات تھیں۔

متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ دوسرے کزن کو کال کی تو کہا زندہ بچنا مشکل ہے، ہم نے بہت سے لوگوں کو خود عمارت سے باہر نکالا تھا، کچھ لوگ بےہوش بھی زمین پر گرے ہوئے تھے۔

سلیمان نے کہا کہ میرے لاپتا ورکرز میں یاسین، عارف اور صداقت شامل ہیں، میرے کزن عبداللّٰہ، نعمت اللّٰہ، عثمان اور بھانجا یوسف بھی لاپتا ہیں۔

ایک اور دکاندار شاہد زبیر نے کہا کہ ٹوٹل 26 گیٹ ہیں رات دس بجے تمام گیٹ بند اور صرف دو راستے کھلے ہوتے ہیں، گراؤنڈ فلور پر آگ لگی ہم میز نائن پر تھے، آگ انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلی، پوری مارکیٹ میں دھواں بھر گیا۔

دکاندار نے کہا کہ میرے ورکرز، دیگر دکاندار اور شاپنگ کرنے والے جمع تھے، دکان سے باہر نکل کر میں بےہوش ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید