شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) شیخوپورہ کے نواحی گاؤں باہو مان میں گزشتہ رات مذہبی جماعت کے کارکن زین علی کی شہادت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات کا اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں انتظامیہ اور پولیس سمیت متعدد محکموں کے حکام نے شرکت کی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں پولیس حکام نے بتایا کہ زین علی کے قتل کیس کے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔