وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پر جھوٹی سیاست اور انتشار عمران خان کا طرز سیاست رہا ہے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتشار کے بیانیے پر جھوٹی سیاست عمران خان کا طرز عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت میں نہیں تھے تو کرپشن کا بیانیہ لے کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی، جب حکومت میں آئے تو سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا۔
وزیرِاطلاعات نے مزید کہا کہ میڈیا کی زبان بندی کی، پسلیاں توڑیں، گولیاں ماریں اور اغوا کیا، یہ وہ ذہنیت ہے جو عمران خان صاحب رکھتے ہیں۔