• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپل کپاڈیہ نے آنجہانی راجیش کھنہ کے غصہ کرنے کا دلچسپ واقعہ سنادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور اپنے عہد کے لیجنڈ ہیرو راجیش کھنہ کی بیوہ ڈمپل کپاڈیہ نے اپنے شوہر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ انہوں نے فلم جے شیو شنکر کی شوٹنگ کے دوران پریس کی موجودگی پر انہیں کچھ تجاویز دیں تو وہ ناراض ہوگئے اور مجھ سے کہا کہ اب تم مجھے سکھاؤ گی۔

اس حوالے سے 2013 کے ایک پرانے انٹرویو میں اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی والدہ اور اکشے کمار کی خوشدامن ڈمپل کپاڈیہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ راجیش کھنہ کے ساتھ کام کرنا کیسا لگتا تھا؟ اس پر ڈمپل نے کہا کہ یہ عمدہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی طبعیت کچھ ناساز تھی اور انہیں بالکونی میں آکر صحافیوں کی جانب ہاتھ لہرانا تھا جس پر میں نے انہیں اپنی شال اور سن گلاسز دیے اور کہا کہ وہ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھے نہ دیکھیے گا جس پر وہ اچانک بھڑک گئے اور کہا کہ اب تم مجھے سکھاؤ گی، جس میں گھبراگئی اور معذرت طلب کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید