پشاور ( نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان و صوبائی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ آج صوابی میں مسلم لیگ کے ہونیوالے مریم نواز کے جلسہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں جلسہ سے مسلم لیگ کی مرکزی سینئر نائب صدر مریم نواز ٗصوبائی صدر امیر مقام اور دوسرے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے۔