• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجیہہ سواتی قتل کیس، ایف بی آئی ٹیم کے سرکاری پراسیکیوٹر پر تحفظات

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں امریکی ایف بی آئی کی ٹیم نے سرکاری پراسیکیوٹر پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد افضل نے کی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے تاحال ملزمہ زاہدہ کی میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی۔

ملزمہ زاہدہ نے میڈیکل گراؤنڈ پر درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

امریکی ایف بی آئی کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، ایف بی آئی ٹیم نے گزشتہ روز پولیس حکام سے بھی ملاقات کی تھی۔

مرکزی کیس میں ایک شہادت ریکارڈ کی گئی، جبکہ سماعت 17 تاریخ تک ملتوی کردی گئی، کمرہ عدالت کے باہر ملزمہ زاہدہ کے والد کی مرکزی ملزم رضوان حبیب سے تلخ کلامی ہوئی۔

ملزمہ زاہدہ کے والد کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم رضوان حبیب نے میری بیٹی کی ضمانت ہونے کا وعدہ کیا تھا، اگر ضمانت نہ ہوئی تو ہم وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید