گوجرانوالہ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی پر تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے احمد نگر چٹھہ میں واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بشریٰ بی بی شوہر کے خلاف کارروائی کے لیے تھانے پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتاری پر ملزم امتیاز نے بیوی سے معافی مانگ لی، جس پر خاتون نے شوہر کو معاف کردیا۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ گھریلو تشدد کے معاملے میں فریقین میں صلح کے بعد ملزم کو رہا کردیا گیا ہے۔