• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کیلئے والدہ کا قتل، لاش سمندر برد، امریکی شہری پر فرد جرم عائد

ایک امریکی شہری پر اپنی والدہ کو سمندر میں پھینک کر قتل کرنے کی فرد جرم عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورمونٹ کے 28 سالہ ناتھن کارمین پر الزام ہے کہ اس نے 2016ء میں اپنی والدہ لندا کارمین کو اُس وقت سمندر میں پھینک دیا جب وہ ایک جزیرے پر ماہی گیری کے لیے گئے تھے۔

امریکی شہری پر الزام ہے کہ اُس نے اپنی والدہ کو سمندر میں خاندانی جائیداد ہتھیانے کےلیے سمندر میں پھینک کر قتل کیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارمین اپنی والدہ کے ساتھ مچھلی پکڑنے گیا تھا، 8 دن بعد وہ اکیلا پایا گیا لیکن اُس کی والدہ کی لاش نہیں مل سکی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ناتھن کارمین کو منگل کو گرفتار کیا گیا، اس پر 6 الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی۔

کارمین پر پراسیکیوٹر نے 2013ء میں اپنے دادا چکالوس کوگھر میں گولی مار کر قتل کرنے کا الزام بھی لگایا۔

نئی فرد جرم میں 28 سالہ ناتھن کارمین پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے پیسہ اور دیگر جائیداد حاصل کرنے کےلیے اپنے 2 رشتے داروں کو بھی قتل کیا ہے۔

امریکی شہری پر اُس کمپنی کو بھی دھوکا دینے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے، جس سے اُس نے اپنی کشتی کی انشورنس کروا رکھی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کارمین کو قتل کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید جبکہ دھوکا دہی کے الزامات میں 30 برس تک قید ہوسکتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید