• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،گیس سلنڈردھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

صوابی( نمائندہ جنگ) سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے اپنے آبائی گائوں موضع مرغز ضلع صوابی میں ایک گھر میں پھٹنے والے گیس سلنڈر کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 6افراد کے لواحقین میں تین تین لاکھ روپے مالیت کی مجموعی طور پر اٹھارہ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کر دیئے۔اس سلسلے میں انہوں نے مرغز صوابی کا دوبارہ دورہ کیا سپیکر نے اس سے قبل ڈی سی صوابی کے دفتر میں اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تین افرادکی لواحقین میں تین تین لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے تھے اس موقع پر سپیکر نے مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر تے ہوئے کہا کہ حکومتی معاوضہ انسانی زندگی کا کسی بھی طور نعم البدل نہیں مگر یہ رقم دکھوں کا وقتی مداوا ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں وہ اس غم کو اپنا درد اور دکھ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات قدرت کی طرف سے آزمائش اور امتحان ہو تے ہیں اور اسی آزمائشوں پر پورا اُترنا بھی بذات خود ایک امتحان ہے اس موقع پر سو گوار خاندان نے اس مالی امداد پر صوبائی حکومت اور سپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ اس سانحہ میں شیر غلام خاندان کے چھ افراد جن میں ان کی بیوی ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
تازہ ترین