• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، رواں ہفتے قدر میں 5 روپے 14 پیسے کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، رواں ہفتے کے دوران اب تک انٹربینک میں اس کی قدر میں 5 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ 

انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ ریکارڈ 191 روپے 77 پیسے ہے، انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کی بندش پر یہ اب تک کی بلند ترین قدر ہے۔

کاروباری دن میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 75 پیسے اور کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں 5 روپے 14 پیسے بڑھی ہے۔

رواں مالی سال ملک کی انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر سوا 34 روپے مہنگا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 193 روپے کا ہے جبکہ یہاں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھا ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید