لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف نعرے لگانے پر نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
نوجوان کو حسن نواز کے دفتر کے سامنے سے حراست میں لیا گیا ہے۔
نوجوان چور چور کے نعرے لگا رہا تھا، تلاشی کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیا۔
حسن نواز کے دفتر کے سامنے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اس وقت لندن میں موجود ہیں، جہاں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے تھے، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے تھے۔