پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام معیشت پر بہت اثر انداز ہوتا ہے، لندن میں کابینہ کی نہیں، پارٹی کی میٹنگ ہے، اراکین کو پارلیمنٹ میں ہوناچاہیے، چند ممبران پارلیمنٹ میں ہوں یہ برداشت نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب کا کہنا ہے کہ چشمہ سے 67 ہزار کیوسک پانی سندھ کو دے رہے ہیں، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 35 ہزار کیوسک ہے، بیچ میں 25 سے 33 ہزار کیوسک پانی غائب ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے چشمہ کا پانی چوری ہوتا ہو، یا پانی 67 ہزار کیوسک سے کم ہو، پانی کی تقسیم کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہے، جو سکھر، گڈو اور تونسہ بیراج جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ایک ہفتہ میں تربیلا میں پانی کا لیول ایک لاکھ کیوسک ہوجائے گا، بھارت سے 30 سے 40 ہزار کیوسک پانی آتا تھا، اب 2-3 کیوسک ہزار آتا ہے۔