وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کی نوعیت جانچنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ نے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔