• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: صدر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 

صدر کے داؤد پوتا روڈ پر ہونے والے اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے جبکہ وہاں موجود املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ یہ دھماکے کے عین وقت وہاں سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ 

پولیس کے مطابق دھماکا کچرے کے ڈھیر میں ہوا جس سے وہاں آگ لگ گئی اور آس پاس کھڑی ہوئی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں، دھماکے سے قریبی ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

قومی خبریں سے مزید