• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایس این جی پی ایل نے اپنی پوزیشن واضح کردی۔ 9 مئی کو دی نیوز میں ’توانائی بحران ایل این جی ٹرمینل آپریٹرز طویل معاہدوں پر دستخط کرنے والے ہیں‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر پر کہا گیا ہے کہ ایک غلط تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے انرگاس کو پائپ لائن کی مطلوبہ گنجائش مختص نہیں کی ہے۔ ایس این جی پی ایل پہلے ہی 27 اکتوبر 2021 کے تازہ ترین ای سی سی فیصلے کے مطابق انرگاس کو پائپ لائن کی گنجائش مختص کرنے کی اپنی رضامندی ظاہر کرچکی ہےاور دسمبر 2021 میں عملدرآمد کے لیے انرگاس کے ساتھ حتمی رسائی کا معاہدہ بھی شیئر کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید