• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

کم جونگ اون، فائل فوٹو
کم جونگ اون، فائل فوٹو

شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’شمالی کوریا میں کورونا وباء کے پھیلنے کی وجہ سے 1لاکھ 87 ہزار بخار میں مبتلا مریضوں کو جوکہ زیرِ علاج ہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایک بخار اپریل کے آخر سے ملک بھر میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن جس کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ’ ملک میں بخار کی وجہ سے اب تک 6 مریضوں کی ہلاکت ہوچکی ہے، جن میں سے ایک مریض کے نمونوں میں  کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا سب ویرینٹ پایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی تصدیق کے بعد ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید