• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹک ٹاکر دانیہ ملک نے شوہر، عامر لیاقت حسین پر نئے الزامات لگائے ہیں۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک آج کل متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور میڈیا چینلز کو انٹرویو دے رہی ہیں، ہر انٹرویو کے دوران دانیہ ملک نئے انکشافات کر رہی ہیں۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک نئے انٹرویو میں دانیہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر، عامر لیاقت حسین اُن کی غیر موجودگی میں کسی اور کو بلاتے تھے۔

دانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ’عامر لیاقت مجھے کبھی کبھی شاپنگ کے لیے بھیج دیتے تھے، مارکیٹ بھیج کر کہتے تھے کہ جب تک میں نہ کال کر کے گھر آنے کا نہ کہوں باہر ہی رہنا، اس دوران اُنہیں جس کی ضرورت ہوتی تھی اُسے گھر بلاتے لیا کرتے تھے، عامر لیاقت کہتے تھے کہ اگر شاپنگ سے گھر جَلدی بھی آنا پڑ جائے تو مجھے آدھا گھنٹہ قبل بتا دینا اور پھر گھر آنا۔‘

دانیہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ لیک ویڈیو میں نے نہیں بنائی اور نہ ہی میرے پاس ویڈیو ثبوت ہیں، میرے پاس عامر لیاقت کی جتنی ویڈیوز ہیں وہ سب مجھے دوسروں کی جانب سے موصول ہوئی ہیں۔

میزبان کے پوچھنے  پر دانیہ شاہ نے کہا کہ لیک ویڈیو میں نے نہیں بنائی، اُس کمرے میں موجود کوئی تیسرا بنا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید