• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بڑا ہجوم اسلام آباد میں جمع ہوگا، پرویز خٹک کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہجوم اسلام آباد میں جمع ہوگا۔

مردان میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ جلدی جنرل الیکشن کروائیں ورنہ چھپنے کی جگہ آپ کو نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن میں عمران خان کو اکثریت ملے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہجوم اسلام آباد میں جمع ہوگا، عوام اسلام آباد آئیں گے اور الیکشن کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید