• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن میں کورونا وائرس کی معتدل علامات ہیں، جیسنڈرا آرڈرن پیر، جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس شریک نہیں ہوں گی۔

وزیرِاعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن 21 مئی تک آئسولیشن میں رہیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن کی بیٹی کا بھی بدھ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید