• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے ضلع غربی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں پڑنے والے  شگاف کو پُر کر لیا گیا ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق شگاف کے باعث کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی چند گھنٹے متاثر رہی، شگاف معمولی نوعیت کا تھا، حب کنال میں پانی کا لیول کم رہا۔

واپڈا حکام کے مطابق آج صبح آٹھ بجے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے، حب کینال میں اب پانی کی سطح معمول پر آگئی ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق حب ڈیم سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید