• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن داوڑ نے شیریں مزاری سے چند سوالات پوچھ لیے

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سے چند سوالات پوچھ لیے۔

محسن داوڑ نے شیریں مزاری کے بیان پر ردعمل میں استفسار کیا کہ آپ فاٹا کی خیر خواہ بننے کا بہانہ کیسے کرسکتی ہیں؟

انہوں نے سوال کیا کہ شیریں مزاری آپ کا ضمیر آپ کو ایسا کرنے کی اجازت کیسے دیتا ہے؟

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کٹھ پتلیوں پر مبنی دور میں فاٹا کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن نے فاٹا کے سابقہ فنڈز کو ویب سائٹ پر جاری کرنا بند کردیا تھا۔

محسن داوڑ نے یہ بھی کہا کہ این ایف سی میں تاخیر کرکے فاٹا کو فنڈز سے محروم کیا گیا، فاٹا کے فنڈز کے حوالے سے کرپشن عروج پر تھی۔

قومی خبریں سے مزید