سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمولیت اختیار کرلی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے آج سے باقاعدہ ٹوئٹر پر شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے میں ٹوئٹر پر موجود نہیں تھا، سیاست کا تقاضہ تھا کہ میں خود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاؤں۔
ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ یہ میرا واحد ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، اس کے سوا جو بھی اکاؤنٹس ہیں، اُن سے میرا یا میرے خاندان کا کوئی تعلق نہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مختصر وقت میں تقریباً 8 ہزار افراد نے فالو کرلیا ہے۔