• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں آپریشن، کوچہ رسالدار دھماکے کے ماسٹرمائنڈ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور پشتخرہ میں سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشتگرد ہلاک، 3فرار ہوگئے ، پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد پولیس اہلکاروں سمیت معروف عالم دین، اہل تشیع تاجراور اقلیتی برادری کے رہنماؤں کے ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ،جن سے خود کش جیکٹ ، 2 پستول اور 4 عدد ہینڈ گرینیڈز برآمد کرلے گئے، سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ پاوکہ ولید آباد میں خودکش بمبار کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی واردات کیلئے لایاگیا ہے چنانچہ علاقے میں علی الصبح انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار ٹیم اور سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی کی گئی ، فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن کے دوران دریا فت ہوا کہ 2دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے 3یا 4ساتھی فرار ہوگئے۔ہلا ک دہشتگردوں میں ایک کی شناخت حسن شاہ ولد ارمان شاہ سکنہ گودر جمرود کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ساتھی کی شناخت جاری ہے، واضح رہے کہ حسن شاہ 3 مارچ 2022 کو دوران نماز جمعہ رونما ہونے والے کوچہ رسالدار جا مع مسجد کے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس میں تقریبا66نمازی جاں بحق اور 130سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔