• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کو سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی تھی، مریم نواز

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوجلسے کیلئے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی تھی۔ مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بے مقصد سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟حکومت کی اولین ذمے داری پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے، کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گرائونڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت ہوگی۔