• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین نے والد کی صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے بیمار والد کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے والدکی صحت کے لیے دعا کا کہا گیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد تنویر حسین شاہ بخاری آئی سی یو میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے نئے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے اپنے والدین کے لیے نیا گھر لیا ہے۔

دل لگی سے مزید