• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کووڈ کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا کووڈ-19ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہیں معمولی علامات ہیں۔ 

برطانوی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جسینڈا آرڈن پیر اور جمعرات کو حکومتی منصوبے اور بجٹ کے حوالے سے ہونے پارلیمان کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی۔ 

بیان میں کہا گیا کہ تجارتی مشن میں امریکا جانے کے لیے ان کا سفری انتظام متاثر نہیں ہوگا۔ 

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جسینڈا آرڈن کو جمعے کی شام کو علامات ظاہر ہوئی تھیں اور رات کو ٹیسٹ واضح نہیں تھا تاہم ہفتے کی صبح ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ واضح طور پر مثبت آیا۔ 

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اتوار سے آئسولیشن میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر کلارک گیفورڈ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید
اہم خبریں سے مزید