• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثروت گیلانی’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کیلئے تیار

ثروت گیلانی، فائل فوٹو
ثروت گیلانی، فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اس سال’کانز فلم فیسٹیول‘میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ثروت گیلانی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے منتخب ہونے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے لیے اداکار صائم صدیقی کی ٹیم کا حصّہ ہوں گی، جو کہ اس باوقار فلم فیسٹیول کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کی جائے گی۔

ثروت گیلانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری  پر اپنی ’کانز فلم فیسٹیول‘میں شرکت کرنے کے حوالے سے میڈیا پر سامنے آنے والی خبر کی تصدیق کی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول نے کچھ روز قبل اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فلمساز صائم صادق کی فیچر فلم ’جوئے لینڈ‘ کو کانز فلم فیسٹیول کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

فیچر فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں کی محدود تعداد ہوتی ہے اور یہ ناقابل یقین اور فخر یہ لمحہ ہے کہ ایک پاکستانی فلم نے تاریخ میں پہلی بار اس کیٹیگری میں جگہ بنائی ہے۔

ثروت گیلانی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ایک اورخوشخبری بھی دی ہےکہ ان  کی حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’قاتل حسینوں کے نام‘ اس سال 24ویں یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید