وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف وطن واپسی پر اتحادیوں کے اجلاس میں انتہائی اہم نوعیت کے فیصلے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس اجلاس میں اتحادیوں سے مل کر ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم فیصلے کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب بھی متوقع ہے۔
شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے اہم وزراء کے ہمراہ سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف سے لندن میں اہم سیاسی مشاورت کی۔