• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، بفلو کی سپرمارکیٹ میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

نیو یارک(خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)امریکی ریاست نیویارک کے دوسرے بڑے شہر بفلو کی ایک سپرمارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجےمیں10افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بفلو کی ’ٹاپس فرینڈلی مارکیٹ‘ نامی سپرمارکیٹ میں پیش آیا جس میں دیگر تین افراد بھی زخمی ہوگئے۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے اسے ’نفرت آمیز جرم‘ اور ’نسلی تعصب کی بنیاد پر شدت پسندی‘ کا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق ایک 18سالہ سفید فام شخص نے بھاری اسلحے کے ساتھ سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ حملہ آور اس شوٹنگ کے مناظر انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کر رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فوجیوں کے انداز کا لباس اور باڈی آرمر پہنے ہوئے تھا اور اس کے ہاتھوں میں ایک رائفل بھی تھی، صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تفتیش کار ابھی فائرنگ کے محرکات پر غور کر رہے ہیں لیکن ’’ہمیں سچائی بیان کرنے کے لیے واضح طور پر کسی اور چیز کی ضرورت نہیں،نسلی تعصب کی بنیاد پر کیا گیا نفرت آمیز جرم اس قوم کی ساخت کے لیے سخت ناگوار ہے۔‘‘

دنیا بھر سے سے مزید