• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان سے ملک نہیں سنبھل رہا، مجھے کچھ ہوا تو پاکستانی عوام انصاف دلوائیں، عمران خان

فیصل آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام مجھے انصاف دلوائیں گے‘ جن جن کے نام ویڈیومیں ہیں قوم انہیں کٹہرے میں لائے ‘حقیقی آزادی کے لیے قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے‘ان سے ملک نہیں سنبھل رہا‘میڈیا سے کہتا ہوں لوگوں سے ٹماٹر اور مرغی کے ریٹ پوچھیں ۔

 لندن میں بیٹھا مفرور ڈاکو بھی سن لے، تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے‘عوام سے کہتا ہوں فیصل آباد سے کوئی لوٹا الیکشن جیتا تو آئندہ اس شہر میں نہیں آئونگاپاکستان پر یہ فیصلہ کن وقت ہے‘امریکا کے غلاموں سے اس ملک کو آزاد کرنا ہے‘.

 ایف آئی اے میں شہباز شریف کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑا ، ایک اور تفتیشی افسر ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال گیا ‘میں وہ زہر جانتا ہوں جو کھانے میں ملادیا جائے تو کھانے والے کو ہارٹ اٹیک ہوجا تاہے‘سپریم کورٹ اس معاملے پر ازخود نوٹس لے ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی بڑے مجرم کو نہیں پکڑا جاتا‘جب بھی پاکستان میں حکومت جاتی ہے تو مٹھائیاںبانٹی جاتی ہیں مگر جب ہماری حکومت گئی تو لوگ ہمارے ساتھ اسلام آباد آنے کیلئے تیار ہوگئے ۔

 اتوار کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے‘ میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک آزاد پاکستان بننے جا رہا ہے‘ انہوں نے کہاکہ ان سے ملک نہیں سنبھل رہا، روپیہ گر رہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے‘ اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے ۔ جب یہ باہر نکلیں گے تو لوگ ان کو 2لفظوں سے پکاریں گے.

 ایک چور اور دوسرا غدار، اس حکومت میں اس وقت تک وزارت نہیں ملتی جبکہ کوئی بڑا جرم نہیں کیا جاتا، میں تو سمجھتا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے 18قتل کیے ہیں، مجھے پتا کہ اس نے 22قتل کیے ہیں۔سب سے بڑا چور آصف زرداری گاڈ فادر بن کر بیٹھ گیا ہے۔ ملک میں لیاقت علی خان کو قتل کیا گیا، ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، ضیاالحق کا طیارہ پھٹا، پتا نہیں چلا کہ پیچھے کون تھا۔

اہم خبریں سے مزید