اسلام آباد(ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔ اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹینشوں پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے تمام فریقین کی رضامندی سے معاملہ کو دوبارہ الیکشن کمیشن بھجواتے ہوئے قرار دیا کہ تمام امیدواروں کو سن کر دس روز میں فیصلہ کیا جائے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کوپورے حلقے کی دوبارہ انکوائری کروانا چاہیے تھی‘اگر الیکشن کمیشن اپنا کام کر لیتا تو لوگوں کو عدالت نہ آنا پڑتا۔