• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی آمد پر کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پیٹرولیم ڈویژن نے ایف بی آر اور وزارت داخلہ سے ایران سے اسمگل شدہ پی او ایل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی آمد پر کارروائی کا مطالبہ کردیا جیساکہ یہ نہ صرف ملکی معیشت کو 36.5 ملین ڈالر ماہانہ کا نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ یہ مقامی ریفائنریز کے اپ گریڈیشن پلان کے لیے بھی خطرہ بن کر ابھرا ہے۔ ایف بی آر اور وزارت داخلہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجے گئے دفتری یادداشت میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ یہ غیر قانونی سرگرمی نہ صرف معیشت کا خون بہاتی ہے بلکہ ریفائنری کی اپ گریڈیشن میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے۔ اثرات ریفائنری سیکٹر سے آگے بڑھتے ہیں، جس سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے منافع پر اثر پڑتا ہے، اور وائٹ آئل پائپ لائن کے آپریشنز میں خلل پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید