اسلام آباد( پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہاکہ حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔