• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد ( آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے۔اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 3 منصوبے شروع کیے،باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کی،قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 81 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے، اشتراکی فنانسنگ کی مد میں 52 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز دیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 3 منصوبے شروع کیے، پاکستان کو باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید