• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو عمران خان کی سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو عمران خان کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عمران خان کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں عمران خان کو جلسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کریں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کیلئے فورسز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلیےدو اجلاس ہوئے جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نےبتایا کہ مختلف تھریٹس پر عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تھریٹ اسسمنٹ نے اجلاس کیے، عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق پی ٹی آئی کا فوکل پرسن مقرر کیا جانا ضروری ہے، کوئی مخصوص تھریٹ ہےتو وہ بھی شئیرکریں تاکہ مزید حفاظتی انتظامات کیےجاسکیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بنی گالہ ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس کے22، ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں، کے پی پولیس کے36، جی بی کے6 اہلکار صوبائی حکومتوں نے بھی سیکیورٹی کیلئے دیئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26،عسکری سیکیورٹی کے9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس پر مامور ہیں، دوران موومنٹ عمران خان کےساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں، 23 اہلکار اور رینجررکی ایک گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید