پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار یاسر حسین فلم ’جاوید اقبال‘ میں مرکزی کردار نبھانے پر یو کے ایشین فلم فیسٹول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔
خیال رہے کہ فلم ’جاوید اقبال‘ 1990 کے عشرے کے ایک بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔
اس فلم میں بہترین اداکاری کرنے پر یاسر حسین کو بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا ہے، جبکہ اس جرم و سزا کی کہانی پر مبنی فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ابو علیحہ نے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ وصول کیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ یہ کارنامہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے اس فلم کے اندر اپنے کردار کو بہت زیادہ چیلنجنگ قرار دیا۔