• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ 2022 اور 2023 کےلئے موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں اضافے پر غور کیا جانے لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں موبائل فونز، گاڑیوں، مشینری اور آٹو پارٹس پر ٹیکس بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی درآمدپر پابندی عائد کرنے یا ڈیوٹی و ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے علاوہ مشینری اور آٹو پارٹس کی درآمد پر ریگولیٹری میں اضافے اور درآمدی خوراک سمیت دیگر اشیائے تعیشات پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی شرح بڑھائے جانے کا امکان ہے .

البتہ انشورنس سیکٹر کے فروغ کیلئے لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پر صوبائی سیلز ٹیکس ختم کرنے سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید