انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹام ہیریسن کےعہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد، سابق انگلش کپتان کلیئر کونر بطور نگراں چیف ایگزیکٹیو اس عہدے کے فرائض انجام دیں گی۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی نگراں چیف ایگزیکٹیو مقرر ہونے والی کلیئر کونر، ایم ڈی ویمنز کرکٹ اور ایم سی سی کے صدر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹام ہیریسن 2014 سے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے سی ای او تھے۔