• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران سماعت چیف جسٹس، پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان پر برہم

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بابر اعوان پر برہم ہوگئے۔

دوران سماعت بابراعوان کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جب چیف جسٹس بول رہا ہو تو آپ خاموشی سے سنیں، عدالت میں مداخلت نہ کریں۔

بابر اعوان نے اس پر کہا کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عدالت میں نمائندگی کررہے ہیں، انہیں سنا جائے۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کے سامنے کھڑے ہوکر مت بولیں کہ بڑی پارٹی یا چھوٹی، ہم آئین کو دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں، عدالت کے سامنے سب برابر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ کر دے دیں، یا ہم آپ کو 2 منٹ دیتے ہیں آپ اس دورانیے میں اپنی بات مکمل کریں۔

اس پر بابراعوان نے کہا کہ انہیں 10 منٹ دیے جائیں، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کے پاس اتنا وقت نہیں۔

دوران سماعت سپریم کورٹ میں ن لیگ کے وکیل مخدوم علی خان کے معاون وکیل کی تحریری دلائل کے لیے مہلت دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

قومی خبریں سے مزید