• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کردیا۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ یہ جو ڈاکو اوپر بیٹھے ہیں، یہ ملک کی اخلاقیات گرارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکر ہے آج سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے ان کے ووٹ رد کردیے ہیں۔ ہم سپریم کورٹ آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ سے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد وفاق اور پنجاب کی حکومتیں اپنا جواز کھو بیٹھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب صدر مملکت شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے تو وہ مطلوبہ 172 نمبر حاصل نہیں کرسکیں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر جیو نیوز سے گفتگو میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی فیصلہ آتا ہے وہ عمران خان کے حق میں چلا جاتا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں ان کے کیا حالات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید