• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بولٹن دھماکا: تحقیقاتی ادارے تاحال کسی حتمی نیتجے پر نہ پہنچ سکے

کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں ایک روز قبل ہوئے بم دھماکے سے متعلق تحقیقاتی ادارے تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

تحقیقاتی حکام نے کہا کہ دھماکے کی ذمہ داری بھی کسی نے قبول نہیں کی، دھماکے میں دشمن ممالک کی ایجنسیز ملوث ہوسکتی ہیں۔

حکام نے امکان ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے دشمن ممالک کی ایجنسیز نے مقامی دہشت گردوں کا استعمال کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے واقعے کی ذمہ داری جان بوجھ کر قبول نہیں کی گئی۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش میں خاتون شہری جاں بحق ہوئی، ماضی میں اولڈ سٹی ایریا میں ایسی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

حکام کے مطابق مواچھ گوٹھ دھماکے کی ذمہ داری بھی آج تک قبول نہیں کی گئی، اس واقعے میں بھی ذمہ داری قبول کیے جانے کا امکان نہیں۔

قومی خبریں سے مزید