• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگریٹ تھیچر کے مجسمے پر 59سالہ شخص نے انڈے پھینک دیئے

راچڈیل(ہارون مرزا)سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے مجسمے پر نقاب کشائی کے چند گھنٹوں بعد ہی 59سالہ شخص نے انڈے پھینک دیئےمذکورہ شخص کی ساس نے اس کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے اسے بچکانہ حرکت قرار دیا ہے 59سالہ جیریمی ویبسٹر کو اتوار کے روز نقاب کشائی کے چند گھنٹوں کے بعد وزیر اعظم کے آبائی شہر گرانٹھم میں مجسمے پر انڈے پھینکتے ہوئے دیکھایا گیا تھا لیسٹر یونیورسٹی جو مسٹر ویبسٹر کو اپنے اٹنبرو آرٹس سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ملازمت دینے کے معاملات کو سمجھتی ہے نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی عمل کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہیں اور اس معاملے کو حل کرے گی یوون بارنس جو بیرونس تھیچر کی ایک مداح ہیں نے اپنے داماد کی مبینہ حرکتوں پر افسوس کا اظہار کیا87سالہ مسز بارنس نے کہا کہ مارگریٹ تھیچر طویل عرصے تک اقتدار میں رہیں وہ پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر ایک ٹریل بلزر تھیں اور ان میں بھر پور توانائی تھی حالانکہ جانتی ہوں کہ وہ بہت کم سوتیں مسز بارنس نے انڈے پھینکنے کے واقعہ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کو بلانا پڑیگا میں نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ جیریمی ایسا کرنیوالا شخص ہوگا یہ مجھے بہت بچکانہ عمل لگتا ہے مسٹر ویبسٹر اہلیہ ڈینس بارنس کے لنکن میں مقیم آرٹس بزنس کے سیکرٹری مگر ان کا لنکڈ ان پروفائل انہیں لیسٹر یونیورسٹی میں آرٹس کونسل کے فنڈڈ آرٹس سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔
یورپ سے سے مزید