ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ تربت سے خاتون اور ان کے ساتھی بی ایل اے مجید بریگیڈ کے رکن کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون نور جہاں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، کلاشنکوف، 9 کلو بارودی مواد اور 6 ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے گئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون اور اس کے ساتھی سے مزید تفتیش جاری ہے، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد نورجہاں اور اس کے ساتھی کا سات دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے۔
فر ح عثیم شاہ نے کہا کہ نور جہاں نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں خواتین خود کش حملہ آوروں کو تیار کیا جا رہا ہے، نورجہاں نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں مارے گئے دہشتگرد اسلم عرف اچھو کی بیوی یاسمین خود کش حملہ آور تیار کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب دہشتگردی کے لیے بلوچ خواتین کو استعمال کیا جارہا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔