• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوری خان کے نزدیک شاہ رخ کی ناقابل برداشت فلم کونسی؟

بالی ووڈ کے کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے شاہ رخ خان کی ناقابل برداشت فلم کا تذکرہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں گوری خان نےاُن کے نزدیک شاہ رخ کی ’بالکل ناقابل برداشت‘ فلم سے متعلق انکشاف کیا۔

گوری خان نے ’کافی ود کرن‘ میں بتایا کہ شاہ رخ کی فلم ’ شکتی: دا پاور‘ میں اداکاری انہیں بالکل بھی پسند نہیں آئی۔

شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کو 30 برس ہوگئے ہیں، کنگ خان کی اہلیہ ’کافی ود کرن‘ کے پہلے سیزن 2005ء میں پہلی بار نظر آئیں۔

دوران انٹرویو کرن جوہر نے استفسار کیا کہ گوری خان کیا شاہ رخ خان کی اداکاری پر تنقید کرتی ہے؟ تو کنگ خان کی اہلیہ نے جواب دیا کہ میں زیادہ تنقید نہیں کرتی، ہاں پرفارمنس خراب ہو تو تعریف نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ خراب اداکاری کرتے ہیں، تو انہیں اعتراف کرنا چاہیے، بطور فلم بین اگر مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اوور ایکٹنگ کی ہے یا بہترین کام نہیں، تو مجھے ایسا نہیں کہنا چاہیے۔

کرن جوہر نے اس پر گوری خان سے پوچھا کہ شاہ رخ کی اُن فلموں کا نام بتائیں جو بری تھیں، تو کنگ خان کی اہلیہ نے جواب دیا کہ حالیہ کئی فلمیں تو کافی اچھی تھیں، کئی بری فلمیں تو میں نے دیکھی بھی نہیں، جیسے گڈو، انگزیز بابو، دیسی میم وغیرہ۔

اس پر کرن جوہر نے شکتی دا پاور کا تذکرہ کیا تو گوری خان نے جواب دیا کہ ہاں یہ بالکل ہی ناقابل برداشت تھی، دراصل یہ بدترین پرفارمنس تھیں۔

فلم شکتی میں کرشمہ کپور، نانا پاٹیکر اور سنجے کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس میں شاہ رخ نے جے سنگھ کا کردار نبھایا جو کرشمہ کپور کو بھاگنے میں مدد دیتاہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید