• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘محمدانکسارخان

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس محمد انکسار خان نے کہا ہے کہ بلو چستان میں ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں جا رہے ہیں اگر روڈ یوزر زحفاظتی اقدامات اور اور اسپیڈنگ سے پر ہیز کریں تو بہت سے قیمتی جانوں کو بچا یا جا سکتا ہے یہ بات انہوں نے کو ئٹہ میں موٹر وے پولیس کے زونل آفس کے دورہ کے موقع پر کہی ڈی آئی جی ویسٹ زون جاوید علی مہر نےان کا استقبال جبکہ موٹروے پولیس کے چاق چوبند دستوں نےسلامی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر قلات ،یاصر دوتانی ،بیٹ مستونگ ، بیٹ کھڈ کوچہ ،بیٹ قلات ،اور بیٹ خانوزئی کے چیف پیٹرولنگ افسران بھی موجود تھےایڈیشنل آئی جی نے کہا آئی جی کی جانب سے تمام بیٹ کمانڈر اور سیکٹر کمانڈر کو واضح احکامات ہیں کہ وہ روڈ پر اپنی موجود گی زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں اہلکار اپنے پیشہ وارنہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہو ئے خدمت سے سر شار ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں انہوں ہدایت جا ری کی موٹر وے پولیس اپنے روڈ یوزر کی سیفٹی اور سیکورٹی سے متعلق ہر ممکن اقدامات کریں ۔
کوئٹہ سے مزید