کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پنجاب سے سپلائی نہ ہونے کے باعث سے کوئٹہ میں مرغی کی دکانیں بند شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے صدر نیاز محمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولٹری فارم نہیںاور کوئٹہ میں لوگوں کو مرغی کا گوشت فراہم کرنے کے لئے پنجاب سے سپلائی میں بھاری اخراجات آتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ پولٹری ڈیلرز کو سرکاری نرخ پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے، انتظامیہ کے احکامات کے مطابق مرغی مہنگی لا کر سستے داموں سپلائی نہیں کر سکتے۔اس لئے انتظامیہ کی کارروائیوں کے بعد مرغی کی دکانیں بند ہیں۔