• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ میں کمی سے معیشت بگڑ رہی ہے، بزنس کونسل

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے اور روپے کی قدر میں کمی سے معیشت خراب ہورہی ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے مطابق عام ایندھن کی سبسڈی واپس لینے کیلئے گیارہ اپریل بہترین دن تھا۔

پی بی سی نے اپنے بیان میں سبسڈی ختم کرنے اور درآمد شدہ ایندھن کی کھپت کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ معاشی استحکام کے تمام راستے آئی ایم ایف سے ہوکر ہی گزرتے ہیں۔ اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دوست ملکوں کی جانب سے بھی مدد کی توقع نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید