• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر مریم نواز کاکردار کیوں ادا کرنا چاہتی ہیں؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن اسکرین  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بڑی اسکرین پر اب کسی بھی سیاسی شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم بھی دکھائی جانی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ اب بڑی اسکرین پر کسی بھی سیاسی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

اُنہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اگر اُنہیں موقع ملا تو وہ مریم نواز شریف کا کردار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ اُنہیں لگتا ہے کہ وہ یہ کردار اچھا ادا کرسکتی ہیں۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں صباء قمر، اداکار زاہد احمد اور سید جبران کے ساتھ عیدالفطر کے موقع پر فلم ’گھبرانہ نہیں ہے‘ میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئی تھیں، جو فلمی مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی گئی ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید