پاکستانی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے ایک ہی انٹرویو میں متعدد انکشافات کر ڈالے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کا بتانا ہے کہ ’وہ وقت بچانے اور مداحوں کی بھیڑ سے بچنے کے لیے اکثر عبائے اور حجاب میں مارکیٹ جاتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے بہت برا لگتا ہے جب اس سوچ پر عمل کیا جاتا ہے کہ عورت چاہے کما کر لا رہی ہے مگر گھر بیٹھ کر کھانے والےمرد کی ہی چلتی ہے، یہی وجہ ہے میں بہت سارے لوگوں کو زہر لگتی ہوں۔‘
انہوں نے اپنی والدہ کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری والدہ ایک سنگل ماں تھیں، اُن کے پاس کوئی دوسرا سہارا نہیں تھا، اُن کی والدہ نے ناکام شادی کے بعد بھی شادی نہیں کی صرف اس لیے کہ لوگ کیا کہیں گے، وہ بھی ایک اچھا ہمسفر پانے کی مستحق تھیں مگر انہوں نے شادی نہیں کی، اپنی والدہ کی شادی کا انجام دیکھ کر اُنہیں شادی سے بہت خوف آتا تھا۔‘
صبا قمر نے کہا کہ اُن کے منٹور نے اُنہیں ایک بہت اچھی بات کہی جو وہ شیئر بھی کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے اپنے منٹور کا نام لیے بغیر کہا کہ میرے پوچھنے پر میرے منٹور کا کہنا تھا کہ شادی سے کیوں گھبراتی ہو؟ زیادہ سے زیادہ کیا ہو جائے گا، طلاق ہو جائے گی ناں، تو دوسری شادی کر لینا، زندگی ایسی ہی ہے، اس لیے طلاق کے دھبے سے نہ ڈرو، ابھی بھی تو گزر رہی ہے اور کیا پتہ شادی کامیاب ہو جائے۔