• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی 38ویں سالگرہ پر انیل کپور کا اہلیہ کیلئے پیار بھرا پیغام

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی قریب کی فلموں کے سدا بہار ہیرو انیل کپور نے اپنی شادی کی 38ویں سالگرہ پر اہلیہ سُنیتا کپور کو ایک دل کو چھو لینے والا نوٹ تحریر کیا ہے۔

65 سالہ انیل کپور جنہیں دیکھ کر اب بھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم از کم 15 سے 20 برس کم ہوں گے۔ اس نوٹ کے ساتھ انہوں نے اپنی اور اہلیہ کی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

اپنے انسٹا گرام پر تحریر میں انہوں نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، میرے لیے سب کچھ سُنیتا، آپ کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو، میری خواہش ہے کہ ہر ایک ہماری طرح محبت کے ساتھ زندگی گزارے۔ 

میں خوش نصیب ہوں کہ آپ کے ساتھ ہر برس جوان ہوجاتا ہوں، آپ کا شکریہ، کہ آپ نے مجھے تین انتہائی پیارے اور بہت خودمختار اور اچھے بچے دیے۔ 

آپ میرا قلب اور گھر ہیں، بیتے ہوئے 38 برسوں میں پہلی بار آپ سے دوری بہت مشکل ہے۔ میں آپ کے ساتھ ہمارے پسندیدہ مقام پر دوبارہ اکٹھا ہونے کے لیے لمحات، منٹ اور دن گن رہا ہوں۔ بے چینی سے آپ کی کمی محسوس کررہا ہوں، میری محبتیں آپ کے لیے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید